حیدرآباد۔22جولائی(اعتماد نیوز)اوبلا پورم مائننگ کارپوریشن کیس کے اہم ملز
م کرناٹک کے سابق ریاستی وزیر گالی جناردھن ریڈی کی درخواست ضمانت کو آج
عدالت عظمی میں مسترد کرد یا گیا۔ تاہم دوسری جانب سپریم کورٹ نے سی بی
آئی پر تین سال سے زائد
مدت گزرجانے کے باوجود تحقیقات مکمل نہ ہونے پر
برہمی ظاہر کی۔ سپریم کورٹ نے ادعا کیا کہ سزا کے تعین کے بغیر محض تحقیقات
کے دوران ہی تین سال کو گزار دینا غیر مناسب ہے۔ عدالت عظمی نے سی بی آئی
کو اس کیس کے تمام تحقیقات کو اندرون چھ ماہ مکمل کرنے کا حکم دی ہے۔